Distance Learning

 

 

Download PDF of Following Detail


بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ

قرآنِ حکیم کی فکری و عملی رہنمائی
(آن لائن کورس)

کچھ عرصے سے اراکین انجمن اور ہمارے دیگر بہی خواہوں کے علاوہ بیرون ممالک طلبہ کی دیرینہ خواہش تھی کہ تحریک رجوع الی القرآن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور فروغ کے لیے مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کو اس کورس کا آن لائن اجراء کرنا چاہیے ۔ چنانچہ اِسی خواہش کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے بھروسے پر آن لائن "قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس" کا آغاز کر رہے ہیں۔
اس کورس میں الھدیٰ CDکو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ لیکن موضوع کی مناسبت سے اس میں اضافی طور پر کچھ کتابیں بھی شامل کی گئی ہیں۔مذکورہ کورس کا مواد ویب سائٹ میں دئے گئے لنک کے ذریعے ڈاوٴن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

کورس کے مقاصد:
شرکا کو قرآن حکیم کے مربوط مطالعے کے ذریعے دین کے جامع اور ہمہ گیر تصور سے متعارف کرانا۔
شرکا کو قرآن حکیم کی فکری اساس اور بنیادی وعملی ہدایات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں قرآنی علوم سے متعارف کرانا۔
شرکا کو اس قابل بنانا کہ نجی مجالس میں اسلام پر ہونے والی تنقید کا مناسب جواب دے سکیں اور سامعین کو ناقد کی باتوں سے متأثر ہونے سے بچا سکیں۔
شرکا میں قرآنی علوم کی تحصیل کا جذبہ بیدار کرنا۔
قرآن حکیم کے نور ہدایت کواپنی زندگیوں میں لانے کی سعی پر آمادہ کرنا۔

کورس کا نصاب:
اس کورس میں الھدیٰ (44 سلسلہ وار دروس پر مشتمل منتخب نصاب) CD کے علاہ ہ درج ذیل کتب پی ڈی ایف فارمیٹ میں شامل ہیں:

تعلیمی استعداد:
اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے طالب علم میں ایک خاص سطح تک علمی استعداد ہونی چاہیے، جس کے پیش ِ نظر کم از کم انٹر پاس طلبہ و طالبات مطلوبہ استعداد کے حامل ہوں گے۔ لیکن اگر کوئی شخص مطالعہ اور تجربے کی بناء پر انٹر کی سند کے بغیر ہی مطلوبہ علمی استعداد کا حامل ہے اور داخلہ لینا چاہتا ہے تواس کی اس استعداد کی مناسبت سے تعلیمی اہلیت میں رعایت دی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں داخلہ کے لئے عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔

کورس کا طریقہ کار:
طلبہ کو ابتدائی دو سوالنامے دو کتب (i) ”نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں“ (ii) ” مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق“ کی مدد سے حل کرنا ہوں گے ۔
کورس کا آغاز کتاب” نبی اکرمﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں “ سے ہو گا۔
معروضی سوالات کے درست جوابات پر نشان لگانے کے علاوہ آپ کو دو طرح کے مختصر اور تفصیلی سوالات بتائی ہوئی ہدایات کے مطابق اردد میں لکھنا ہوں گے۔
55فی صد نمبر حاصل کرنے کے بعد ہی اگلا سوالنامہ از خود دستیاب ہو گا۔
ابتدائی دو کتب کے سوالناموں کو حل کرنے کے بعد اگلے 44 سوالنا مے ا لھدیٰ CD کی مدد سے حل کرنا ہوں گے۔
سوالنامہ نمبر 3جو الھدیٰ CD کا پہلا درس ہے ، اس میں اعانتی مواد کی کمی کی وجہ سے کتاب راہ ِنجات سے بھی مدد لینا ہو گی۔
مذکورہ بالا تمام کتب بشمول الھدیٰCD دیے گئے لنک کے ذریعے ڈوٴان لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

کورس کا دورانیہ:
ا س کورس کے کل48 اسباق ہیں۔ اگر کوئی طالب علم صرف ایک گھنٹہ روزانہ اس کا مطالعہ کرے تو بآسانی ہفتہ بھر میں ایک سبق جبکہ ایک سال میں پورا کورس مکمل کر سکتا ہے۔ جو طلبہ اسباق پر زیادہ دن صرف کریں گے انہیں کورس مکمل کرنے میں زیادہ عرصہ درکار ہو گا۔ اس کورس میں سوالات کی غالب اکثریت معروضی طرز یعنی ”خالی جگہوں کا پرُ کرنا“ اور دئیے گئے ”غلط/صحیح جملوں کی نشاندہی کرنا “پر مشتمل ہے۔جب کہ تفصیلی سوالات کی تعداد نسبتاً کم ہو گی۔ اس میں بھی ہم چاہیں گے کہ جوابات اس انداز میں دئیے جائیں کہ ایک طرف اہم نکتہ تحریر میں آنے سے رہ نہ جائے اوردوسری طرف جواب بھی طویل نہ ہو جائے۔ طالب علم کو اپنا زیادہ وقت کتب کے مطالعے اور CD کی سماعت پر صرف کرنا مفید ہو گا۔

نوٹ:
طلبہ کو ایک/دو سطروں اور تفصیلی سوالات کے جوابات اردو میں ٹائپ کرنا ہوں گے۔ البتہ اگر کسی طالب علم کو اردو رسم الخط لکھنے میں شدید دشواری ہو تو اسے اپنے جوابات کو رومن انگلش میں لکھنے کی اجازت ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ جملوں کی ساخت ہر صورت میں قابل فہم رہے اور جوابات طویل نہ ہوں۔
دورانِ کورس پیش آنی والی مشکلات کے ازالے کے لئے کورس کی ویب سائٹ کے اندر سوالات لکھ کر جوابات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ واضح رہے کہ سوالات بامقصد اور کورس کے نصاب سے متعلق ہونے چاہیں۔ کورس کے علاوہ کسی قسم کے سوالات کے جوابات کے لئے ہمارے شعبہ تحقیق اسلامی (irts@tanzeem.org) سے براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کورس میں داخلے کا طریقہ:
کورس میں داخلے کے لیے اوپر موجود بٹن پر کلک کرکے آن لائں فارم پُر کردیں اور مطلوبہ فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے اپنے مقام/جگہ کے مطابق ارسال کردیں۔
فیس ارسال کرنے پر ہمیں بذریعہ ای میل فوراً آگاہ کردیں۔ فیس ملنے پر بذریعہ ای میل یوزر نیم( User Name ) اور پاس ورڈ (Password) جاری کر دیا جائے گا ۔ ویب سائٹ پر کورس کے ضمن میں دی گئی ہدایات کا بغور مطالعہ کریں اور پہلے سبق کا اعانتی مواد ڈاؤن لوڈ کرکے سبق کو اچھے طریقے سے تیار کرکے حل کریں اور پھر send کردیں۔ پاس ہونے کی صورت میں آپ کو اگلا سوالنامہ خود بخود جاری ہو جائے گا۔ پہلے سبق کی طرح اس سبق کا بھی اعانتی مواد ڈاؤن لوڈ کرکے حل کریں...... پھر اس طرح سلسلہ کو آگے بڑھاتے جائیں۔

کورس کی فیس:
کورس کی فیس پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لئے 500/-روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات کے لئے یہ فیس 1200/-روپے مقررہے۔

فیس بھیجنے کا طریقہ:
پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک طریقے سے بھیج سکتے ہیں۔
بذریعہ منی آڈر
بذریعہ بنک ڈرافٹ
بذریعہ ڈاک ٹکٹ
بذریعہ آن لائن
نوٹ: ڈرافٹ بنام مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور جبکہ منی آڈر /ڈاک ٹکٹ (بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ) انچارج شعبہ خط و کتابت کورسز، قرآن اکیڈمی، 36-K، ماڈل ٹاوٴن، لاہورپرارسال کریں۔صرف لاہور میں مقیم طلبہ فیس چیک کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔ جبکہ بیرونِ ممالک مقیم طلبہ و طالبات فیس صرف درج ذیل آن لائن اکاؤنٹ پر ہی بھیج سکتے ہیں۔
اکاؤنٹ ٹائٹل:Markazi Anjuman Khuddam-ul-Quran, Lahore
اکاؤنٹ نمبر:0062871001
بینک نام / برانچ:Dubai Islamic Bank Peco Road Lahore Pakistan
برانچ کوڈ:010
IBN نمبر:PK71DUIB00000000871001
سوئفٹ کوڈ:DUIBPKKA

کورس کی سند:
تمام اسباق میں مجموعی طور پرکم از کم 55فی صد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو کورس کی سند بذریعہ ای میل اور اس کی ہارڈ کاپی طالب علم کے پوسٹل ایڈریس پر ارسال کی جائے گی۔


شعبہ خط و کتابت کورسزقرآن اکیڈمی، 36K، ماڈل ٹاؤن، لاہور۔فون نمبر: 03 – 35869501 - 042 ای میل: distancelearning@tanzeem.org